یونان میں مطلوب 30 سالہ پاکستانی قاتل ہالینڈ سے گرفتار کر لیا گیا

30  سالہ پاکستانی شہری، جس کے لئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، کو نیدرلینڈز میں گرفتار کر کے ملک یونان کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

ایتھنز (خالد مغل) یہ 30 سالہ پاکستانی شخص اب یونانی پولیس کی حراست میں ہے اور اس پر تین بچوں کی 35 سالہ ماں کو قتل کرنے کا الزام ہے، جو 8 ستمبر 2022 کو یونان کے شہر لاریسا کے وسط میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے میں مردہ پائی گئی تھی۔

پاکستانی، جس کے لئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، اسے نیدرلینڈز میں گرفتار کر کے ملک یونان کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اسے مقدمے کی سماعت تک لاریسا کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔

گرفتار شخص 35 سالہ ایوانا (ٰIOANNA) نامی یونانی دوشیزہ کا عاشق تھا، جس کے ساتھ اس نے مبینہ طور پر منظم طریقے سے زیادتی کی۔ درحقیقت بدقسمت خاتون نے اسے گھریلو تشدد کی اطلاع حکام کو دی تھی۔

یہ خاتون ستمبر 2022 کے اوائل میں پاپاناستاسیو (papanastasiou) اسٹریٹ پر ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے میں مردہ پائی گئی تھی جس کے سر پر چوٹ کے زخم کا نشان تھا اور اس کی لاش کمبل میں لپٹی ہوئی تھی۔

واقعہ کی تاریخ:

یونان کے شہر لاریسا کی پاپاناستاسیو اسٹریٹ (papanastasiou) پر واقع اپارٹمنٹ کی عمارت سے آنے والی شدید بدبو وہ واقعہ تھا جس نے سب سے پہلے علاقے کے مکین میں تجسس پیدا کیا۔ ستمبر 2022 کے اوائل میں، اپارٹمنٹ کی عمارت کے قریب ایک اسٹور کے مالک نے اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا کہ بدبو بالآخر کہاں سے آرہی ہے جو کہ اسے کھینچتی ہوئی اس اپارٹمنٹ کی عمارت کے تہہ خانے تک لے گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں