اسٹیو جابز کی تخلیق ایپل آئی فون کو آج 17 سال ہوگئے

اسٹیو جابز نے اسے تین ریولوشنری پراڈکٹس کے طور پر پیش کیا، اسٹیو جابز نے ایک وائیڈ اسکرین آئی پوڈ، ایک ریولشنری موبائل فون، اور ایک جدید انٹرنیٹ کمیونیکیٹر، ان تینوں خصوصیات کو یکجا کرتے ہوئے، آئی فون نے دنیا کو ایک ایسی ڈیوائس دی جو نہ صرف کالز اور پیغامات کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ تصاویر، ویڈیوز، اور انٹرنیٹ تک رسائی کا مرکز بھی بن گئی۔

آج سے 17 سال قبل، 9 جنوری 2007 کو، ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران پہلی بار آئی فون متعارف کرایا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اسمارٹ فونز کے نئے دور کا آغاز کیا۔ آج، آئی فون نہ صرف ایک موبائل ڈیوائس بلکہ جدید زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔
اسٹیو جابز نے اسے تین ریولوشنری پراڈکٹس کے طور پر پیش کیا، اسٹیو جابز نے ایک وائیڈ اسکرین آئی پوڈ، ایک ریولشنری موبائل فون، اور ایک جدید انٹرنیٹ کمیونیکیٹر، ان تینوں خصوصیات کو یکجا کرتے ہوئے، آئی فون نے دنیا کو ایک ایسی ڈیوائس دی جو نہ صرف کالز اور پیغامات کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ تصاویر، ویڈیوز، اور انٹرنیٹ تک رسائی کا مرکز بھی بن گئی۔

انتیس جون 2007 کو پہلا آئی فون مارکیٹ میں آیا، اور اس کے بعد سے ایپل نے ہر سال اپنی اس ڈیوائس میں نئی خصوصیات شامل کیں، جنہوں نے موبائل ٹیکنالوجی کے معیار کو مسلسل بلند کیا۔

آئی فون نے نہ صرف موبائل انڈسٹری بلکہ کئی دیگر شعبوں پر بھی گہرا اثر ڈالا۔ ایپ اسٹور، جو 2008 میں لانچ ہوا، اس نے ڈیویلپرز کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا اور لاکھوں ایپلیکیشنز کی تخلیق کا سبب بنا۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ فون فوٹوگرافی، موبائل بینکنگ، اور سوشل میڈیا جیسی صنعتیں بھی آئی فون کے مرہون منت ہیں۔
آئی فون کے پہلے ماڈل سے لے کر آج کے جدید ترین آئی فون سولہاں پرو تک، ایپل نے ٹیکنالوجی، ڈیزائن، اور یوزر ایکسپیریئنس کے میدان میں کئی سنگِ میل عبور کیے ہیں۔ ہر نیا ماڈل اپنی تیز رفتار پروسیسنگ، اعلیٰ معیار کی کیمرا ٹیکنالوجی، اور مضبوط سیکورٹی فیچرز کے ذریعے صارفین کو متاثر کرتا رہا ہے۔
آج، آئی فون دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی کا ایک استعارہ ہے۔ یہ نہ صرف ایپل کی کامیابی کی کہانی ہے بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ ایک اچھی آئیڈیا کس طرح پوری دنیا کو بدل سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں