یونان: مذہبی تہوار “تھیوفانیا یا فیسٹ آف لائٹس” کیا ہے اور کیوں منایا جاتا ہے

یونان میں مذہبی تہوارتھیو فانیا ہر سال 6 جنوری کو نہایت عقدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

ایتھنز (خالد مغل) تھیوفانیا (Theophany) کے روز مسیح آرتھوڈکس عقیدے کے ماننے والے کلیساوں میں عبادت کرتے ہیں اور اس کے بعد پادری سمندر، جھیل یا دریا میں صلیپ پھینکتا ہے جسے عقیدت مند نوجوان پانی میں سے ڈھونڈ کر نکلاتے ہیں۔

اس دن کو نہ صرف یونان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے یونانی اور آرتھوڈکس عقیدے کے ماننے والے مسیح نہایت عقدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

مسیح روایت کے مطابق یسوع (مسلمان انہیں حضرت عیسیٰ  کہتے ہیں)  کی پیدائش 25 دسمبر کو ہوئی جس کے بعد یسوع کو یوحنا اصطباغی (اسلامی دنیا ان کو یحییٰ علیہ السلام کے نام سے پکارتی ہے ان کا ذکر بائبل کے ساتھ ساتھ قرآن میں یحییٰ کے نام سے موجود ہے) نے 6 جنوری کو دریائے اُردن میں بپتسمہ(Baptizing) دیا تھا لہٰذا اس دن کی مناسبت سے صلیپ کو پانی میں غوطہ دیا جاتا ہے جو کہ یسوع کی بپتسمہ (Baptizing) سے مناسبت رکھتا اور یہ دن ان کی بپتسمہ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس دن کو تھیوفانیا (Theophany) اور ایپی فانیا (Epiphany)، فوتا یا فیسٹ آف لائٹس (Feast  of  Lights) بھی کہا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں