ناروے: ہویری پارٹی کا اعلان، بیماری کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں ہوگی

اردو ٹریبون (اوسلو) ہویری پارٹی کی سربراہ ارنا سولبرگ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ پارلیمانی مدت میں بیماری کی تنخواہ (سیکہ لون) میں کمی کا کوئی تجویز پیش نہیں کرے گی۔

ارنا سولبرگ نے معروف نارویجین اخبار VG سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہویری پارٹی لوگوں کو دی جانے والی بیماری کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کرے گی۔ اگر ایسا کیا گیا تو مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ غیر منصفانہ امتیاز پیدا ہوگا۔‘‘

انہوں نے نشاندہی کی کہ سرکاری شعبے میں ملازمین کو بیماری کی صورت میں مکمل تنخواہ معاہدے کے تحت دی جاتی ہے، جبکہ نجی شعبے میں کئی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں۔

یہ بیان ہویری پارٹی کی پالیسی کو واضح کرتا ہے اور مختلف طبقوں میں مساوات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں