انڈیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ دہلی میں وفات پا گئے

اپنی پہلی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ’ریلکٹنٹ کنگ‘ کے طور پر بیان کیے جانے والے اور دھیمے لہجے کے حامل ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں چل بسے۔
انڈیا کے سب سے کامیاب رہنماؤں میں شمار ہونے والے اور ملک کے پہلے سکھ وزیراعظم منموہن سنگھ کوعمر رسیدگی سے متعلق طبی مسائل کا سامنا تھا۔
انہیں جمعرات کو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکتر من موہن سنگھ برطانوی ہندوستان کے اس حصے میں پیدا ہوئے، جو اب پاکستان کا حصہ ہے۔ اُن کی پیدائش 26 ستمبر 1932 کو موجودہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈسٹرک چکوال کے ایک چھوٹے سے گاوں “گاہ” میں ہوئی۔
انہیں انڈیا کو بے مثال اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور کروڑوں افراد کو شدید غربت سے نکالنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔
وہ نایاب طور پر دوسری مدتِ حکومت کرنے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر کہا: ’انڈیا ایک عظیم رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔‘
انہوں نے ماہرِ معاشیات سے سیاست دان بننے والے من موہن سنگھ کے کاموں کو سراہا۔
بھارتی میڈیا ڈاکٹرمنموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے تھے۔
سابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بطور وزیرخزانہ بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست دان بنے، اس سے قبل انہوں نے بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔