یونان: کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے 5 تارکینِ وطن اسمگلر کے طور پر گرفتار

یونانی جزیرہ غاودوس، کریتی میں زندہ بچ جانے والے تارکینِ وطن میں سے حکام نے تفتیش کے بعد 5 افراد کو اسمگلر کے طور پر گرفتار کیا ہے۔ 

ایتھنز (خالد مغل) غاودوس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی کے ڈوبنے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوسٹ گارڈ کی جانب سے بڑا آپریشن جاری ہے۔ ہفتے کے روز پانچ افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا، جب کہ ایک شخص خانیا (XANEIA) ہسپتال کے آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں ہے۔

ٹرپل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کی اپ ڈیٹ کے مطابق، مجموعی طور پر بچائے گئے افراد میں سے  5 افراد کو سمگلر کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ اسی وقت، 125 تارکین وطن جنہیں غاودوس کے جنوب میں سمندری علاقے میں پے در پے امدادی کارروائیوں میں اکٹھا کیا گیا تھا، خانیا کے آغیا نمائشی مرکز کی عمارت میں ہناگمی طور پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خانیا کے 1st ڈویژن سے EODY کی ایک ٹیم زندہ بچ جانے والوں کی خصوصی  نگرانی کر رہی ہے جو ہائپوتھرمیا کا شکار تھے۔

ریسکیو کئے جانے والے افراد میں سے 5 افراد کو اسمگلروں کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

کوسٹ گارڈ کے مطابق : 47 تارکینِ وطن (تمام مرد – 5 پاکستانی شہری، بشمول 1 نابالغ، 7 بنگلہ دیشی شہری، 3 سوڈانی شہری، 5 یمنی شہری، 17 شامی شہری، اور 10 مصری شہری، بشمول 1 نابالغ) غاودوس کے جنوب میں 40 nm سمندری علاقے میں مالٹا کے جھنڈے والے کارگو جہاز نے ڈنکی کو بچایا۔ جس میں سے 46 اور 22 سال کی عمر کے دو تارکینِ وطن کو سمگلر کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق وہ لیبیا کے شہر تبروک کی بندرگاہ سے یونان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ ان دونوں تارکینِ وطن کو “سہولتکاری” اور “ملک میں غیر قانونی داخلے”  کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

غاودوس Gavdos کے جنوب میں 28 nm کے علاقے سے سمندر میں برطانوی پرچم والے ٹینکر نے ڈنکی پر سوار 89 تارکینِ وطن (18 مرد-5 خواتین-9 نابالغ شامی شہری، 36 مرد اور 3 نابالغ مصری شہری، 14 مرد بنگلہ دیشی شہری اور 4 مرد سوڈانی شہری) کی مدد کی۔ جس کے بعد تحقیقات اور شناخت  اور بچاؤ کے حوالے سے  یہ معلوم ہوا کہ ایک 35 سالہ مصری تارکینِ وطن زندہ بچ جانے والوں نے اسمگلر کے طور پر شناخت کیا، جس نے انہیں 200,000 مصری پاؤنڈز کی رقم کے عوض لیبیا کے تبروک سے یونان پہنچایا۔ مذکورہ  شخص کو ملک میں غیر قانونی داخلے اور ضابطہ فوجداری “رپورٹ” کے آرٹیکل 306 کی خلاف ورزی پر “امیگریشن کوڈ” کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

13-12-2024 کی ابتدائی اوقات میں غاودوس Gavdos میں تریپیتی “TRYPITI” کے ساحل پر 45 تارکینِ وطن (تمام مرد) کی شناخت پر، 18 اور 26 سال کی عمر کے دو تارکینِ وطن کو سمگلر کے طور پر گرفتار کیا گیا۔  زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق وہ لیبیا کے شہر موسیٰ سے یونان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ مذکورہ دونوں افراد کو غیر قانونی تارکینِ وطن کی “سہولتکاری”، “ملک میں غیر قانونی داخلہ”، کے ساتھ ساتھ ان کی “امداد” کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں