کراچی: 14دسمبر اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے معذورین کے موقع پر وہیل چئیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا

آل کراچی وہیل چئیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہفتہ کو کراچی میں منعقد ہو گا۔ سید محمد طلحہ
اقوام متحدہ کے عالمی دن منانا ترقی یافتہ ہونے کی دلیل ہے۔ سلمان کریم مغل

کراچی (ڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی دن برائے معذورین کی تقریبات کے سلسلے میں نیا ناظم آباد آل کراچی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ مورخہ 14  دسمبر 2024  کو 3:00  بجے سہہ پہر نیا ناظم آباد باسکٹ بال کورٹ میں منعقد ہو گا، جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔

عبدالعلیم لاشاری سیکریٹری، اسپورٹس و امور نوجوانان حکومت سندھ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کیلئے شہر کے معروف بلڈرز تعاون کیا ہے تاکہ شہر کے معذور افراد میں یہ کھیل مقبولیت حاصل کرے اور نوجوانوں کو کھیلوں کو مواقع حاصل ہوں۔

پاکستان وہیل چیئر باسکٹ بال تنظیم کے صدر ثناء اللہ حبیب نے ڈاکٹر سلمان کریم مغل کو آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا ہے، اور اس عزمِ کا اعادہ کیا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں