یونانی شہریت کے امتحانات کے نتائج آ گئے – معاون دستاویزات کیا ہیں؟

یونانی شہریت کے امتحانات کے نتائج آ گئے – آدھے سے زیادہ پاس

کامیاب درخواست دہندگان کی تعداد 1,972 افراد ہے، یعنی 59.45% 

ایتھنز (خالد مغل) یونانی شہریت کیلئے سرٹیفکیٹ آف نالج پرافیشینسی فار نیچرلائزیشن (Π.Ε.Γ.Π.)، Πιστοποιητικού Επάρκειας Γνώσεων Πολιτογράφηση، کے حصول کیلئے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، یہ امتحانات منگل 3 نومبر 2024 کو منعقد کئے گئے تھے۔ جبکہ آئندہ امتحانات 2025 کے ماہِ اپریل میں منعقد کئے جائیں گے۔ 

امتحانات میں 3,317 امیدواروں نے حصہ لیا اور کامیاب امیدواروں کی تعداد 1,972 ہے، یعنی کامیابی کا تناسب 59.45% ہے۔

کامیاب امیدواران اب اپنی رہائش گاہ کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف سٹیزن شپ کو نیچرلائزیشن کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ جس کی متعلقہ معلومات ای میل ایڈریس پر فراہم کی جاتی ہے۔

معاون دستاویزات کیا ہیں؟

لازمی سرٹیفکیٹ آف نالج پرافیشینسی فار نیچرلائزیشن (Π.Ε.Γ.Π.) کے علاوہ، نیچرلائزیشن کی درخواست کے ساتھ درج ذیل معاون دستاویزات بھی ہیں:

1. درست پاسپورٹ یا سفری دستاویز یا شناخت کے دیگر ثبوت کے تمام صفحات کی مصدقہ کاپی۔

2. یونان میں رہائشی اجازت نامے کی کاپی۔

4. پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ۔

5. اصل نکاح نامہ (شادی شدہ افراد پر لاگو ہوتا ہے)۔

6. پچھلے 3 یا 7 یا 12 سالوں کے ٹیکس اسٹیٹمنٹس۔

7. الیکٹرانک رسید (الیکٹرانک رسید ایپلی کیشن ای رسید کے ذریعے) ابتدائی درخواست کے لئے 550 یورو اور دیگر وجوہات کی بناء پر مسترد ہونے کے بعد ہر نئی درخواست کے لئے 200 یورو۔

8. سوشل سیکورٹی رجسٹریشن نمبر کا سرٹیفکیٹ۔ (آمکا ۔ ΑΜΚΑ)

9. درخواست دہندہ کے مالی اور سماجی انضمام کے لیے معاون دستاویزات (ٹیکس اور انشورنس سے متعلق آگاہی کے سرٹیفکیٹ وغیرہ)۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں