یونان: سرکاری طیارے میں خرابی – وزیرِ اعظم میچوتاکیس کا دورہ لبنان ملتوی

وزیرِ اعظم یونان کے سرکاری طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم میچوتاکیس کا دورہ لبنان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے آج طے شدہ لبنان کے دورے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی، کیونکہ صبح 8:00 بجے اطلاع ملی کہ سرکاری طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

اس مسئلے کی وجہ سے، جس کے بارے میں حکومت کو یونانی فضائیہ Hellenic Air Force کے جنرل اسٹاف نے مطلع کیا تھا، کیریاکوس میچوتاکیس Kyriakos Mitsotakis کا لبنان کا دورہ آج نہیں ہو سکتا۔

جیسا کہ سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے، ’’وزیراعظم کا دورہ مستقبل قریب کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم کے پریس آفس سے اعلان کے مطابق:

یونانی فضائیہ Hellenic Air Force کے جنرل اسٹاف کی معلومات کے مطابق، سرکاری طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے وزیراعظم یونان کا لبنان کا طے شدہ دورہ ناممکن ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم کا دورہ مستقبل قریب کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں