ناروے: پی آئی اے کو فلائٹ آپریشنز کے لیے ناروے کی جانب سے پیشکس، اوسلو سے لاہور براہ راست پرازوں کا شیڈول جاری

اوسلو سے لاہور کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

اردو ٹریبون (ویب ڈیسک۔ناروے) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے یورپی پابندی ختم ہونے کے بعد 2025 میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ PIA نے ایئرپورٹ کوآرڈینیشن ناروے کو اگلے سال کے لیے اپنی درخواست جمع کروا دی ہے، جس میں اوسلو ایئرپورٹ (گارڈرموین) سے لاہور کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

پروازوں کا شیڈول کیا ہوگا؟

اگر اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں ہفتے میں دو دن چلائی جائیں گی، بدھ اور ہفتے کو۔ اوسلو سے پرواز 16:40 پر روانہ ہوگی اور لاہور، پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر، پہنچے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز  یورپی پابندی کا خاتمہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز  نے یورپ میں پروازیں 2020 میں بند کی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے کمپنی کی حفاظتی معیارات کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یہ پابندی ختم ہونے کے بعد PIA نے دوبارہ یورپ میں اپنی سروسز شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ناروے نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینر کو پیشکش

PIA کو ناروے کی جانب سے دی گئی سلاٹس کی پیشکش کو قبول کرنے کے لیے 15 دسمبر 2024 تک کی مہلت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں PIA کی لاہور جانے والی پروازیں کوپن ہیگن کے ذریعے چلتی تھیں، لیکن اس بار یہ پروازیں بغیر کسی اسٹاپ کے براہ راست اوسلو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کی  یہ منصوبہ بندی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی، جو اوسلو میں خاصی تعداد میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفر کے لیے براہ راست پرواز کی سہولت چاہتی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں