پاکستان: نادار نے ناروے میں مقیم دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے کی NICOP کی فیس کی تفصیلات اپڈیٹ کردیں
اردو ٹریبون (السلام آباد، پاکستان) پاکستانی شہری جو ناروے میں مقیم ہیں یا وہاں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے NICOP (نیشنل آئیڈینٹیٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز) فراہم کی جاتی ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے دوہری شہریت رکھنے والے افراد بغیر ویزا کے پاکستان سفر کر سکتے ہیں۔
فیس ڈھانچہ (2024 کے لیے)
ناروے، جو کہ زون A میں شامل ہے، کے لیے NICOP کی فیس درج ذیل ہے
•نارمل سروس: 11,340 روپے یا 39 امریکی ڈالر
•ارجنٹ سروس: 16,589 روپے یا 57 امریکی ڈالر
•ایگزیکٹو سروس: 21,820 روپے یا 75 امریکی ڈالر
درخواست کا عمل
1.پاکستانی شہری نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جا کر یا آن لائن “پاک آئیڈینٹی ویب سائٹ” کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
2.درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا لازمی ہے۔
3.آن لائن درخواست کی صورت میں، NICOP درخواست دہندہ کے گھر پہنچایا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ پروزٹ کیا جاسکتا ہے
Load/Hide Comments