یونانی جزیرہ ساموس: تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 6بچے، 2خواتین ہلاک
ایتھنز (خالد مغل) آج صبح یونانی جزیرہ ساموس کے سمندر میں تارکین وطن کی ایک کشتی کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٨ تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے، ان میں سے 6 بچے اور 2 خواتین ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کشتی ترکیہ سے یونان تارکینِ وطن کو لار رہی تھی۔ ہلاکشدگان کے ممالک کے بارے میں ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
جزیرے کے شمال میں واقع گالازیو کے سمندری علاقے میں باقی لاپتہ افراد کی تلاش اور بازیابی کے لیے اپریشن جاری ہیں۔
اوپن سی شپ (SPV)، لائف گارڈ، ہیلینک کوسٹ گارڈ کے گشت اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ بری افواج بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اب تک 36 افراد کو زندہ ساحل سمندر جبکہ 3 کو پتھریلے ساحل سے ریسکیو کیا گیا۔
علاقے میں 5سے6 بیوفورٹ کی ہوائیں چل رہی ہیں۔
Load/Hide Comments