پاکستان:پی ٹی آئی کا قافلہ پنڈی پہنچ گیا،حکومت کی دھرنے کیلئے جگہ دینے کی آفر
بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے سے انکار کردیا
میڈیا ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہراور بیرسٹر سیف کو بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں دھرنے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام بشریٰ بی بی تک پہنچایا لیکن بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے خود تصدیق کیے بغیر دھرنے کا مقام تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔
عمران خان نے دوسری ملاقات میں بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور کارکنان کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا
اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے 2 مرتبہ ملاقات بھی کی۔
خیبر پختونخواہ سے نکلنے والا قافلہ 26 نبر چونگی پہنچ چکا ہے اور پولیس، رینجرز اور پی آتی آئی کے کارکنان میں تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
Load/Hide Comments