یونان: 17نومبر کو ایتھنز میں کون سے 6 میٹرو اسٹیشن(کیوں اور کیسے)بند رہیں گے

ایتھنز (خالد مغل) 1973  میں ہونے والی پولی ٹیکنک یونیورسٹی طلباء کی فوجی ریجم کے خلاف بغاوت کے 51 ویں سال کے موقع پر ہونے والے واقعات اور مارچ کی وجہ سے کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایتھنز کے مرکز میں چھ میٹرو اسٹیشن اتوار، 17 نومبر 2024 کو عوام کی آمد و رفت کے لیے بند ہوں گے۔

پولیس آرڈر کے مطابق، درجِ ذیل میٹرو اسٹیشن اتوار کو 14:00 بجے بند ہو جائیں گے:

  1. سینتاغما  ۔  Syntagma
  2. موناسترائیکی لائین: 1اور3  ۔  Monastiraki (lines 1 and 3)
  3. ایوانگیلیسموس   ۔   Evangelismos
  4. میغارو موسیکیس  ۔  Megaro Moussikis
  5. اومونیا لائین: 1اور2  ۔   Omonia (lines 1 and 2)
  6. پانےپیستیمیو  ۔  Panepistimio

پولیس نے کہا کہ مندجہ بالا ان تمام اسٹیشنوں پر سے ٹرینیں بغیر رکے گزریں گی اور یہ اسٹیشن عوام کی آمد و رفت کیلئے بند رہیں گے۔

میٹرو اسٹیشن پولیس کے حکم پر دوبارہ کھلیں جائیں گے، غالباً اس وقت جب امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ ختم ہو جائے گی اور کوئی جھڑپیں یا فسادات نہیں ہوں گے۔ یہ عوام کی شرکت پر منحصر ہوگا، مارچ شام کے اوائل میں بھی ختم ہو سکتا ہے۔

حکام نے یونانی دارالحکومت میں اعلیٰ حفاظتی اقدامات نافذ کر دیئے ہیں بشمول اسرائیل سے مطعلقہ عمارتیں اور ٹریفک روٹس بھی اس میں شامل ہیں۔

جمعہ 15 نومبر کو شروع ہوئے والی 3 روزہ تقریبات اتوار کو اپنے عروج پر پہنچیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں