ایتھنز: روٹی، تعلیم، آزادی یونانی طلباء کا انقلابی نعرہ جس نے 51 سال قبل آمریت کا تختہ اُلٹ ڈالا
ایتھنز کی تاریخی پولیٹیکنک یونیورسٹی میں فوجی آمریت کے خلاف طلباء کی بغاوت کا یادگار دن منایا جا رہا ہے جب فوجی آمر کے حکم پر ٹینک یونیورسٹی کا دروازہ توڑ کر طلباء کو روندتا ہوا یونیورسٹی کے اندر داخل ہو گیا تھا، ایتھنز بھر میں آج اور کل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پولیس کو چکنا رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یونان (خالد مغل) ایتھنز پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے طلباء کا یونان میں 1973 میں فوجی آمریت کیخلاف بغاوت کا 51واں برس منایا جا رہا ہے جوکہ 15 نومبر تا 17 نومبر تک جاری رہے گا۔
آج دن بھر پولی ٹیکنک یونیورسٹی کی تاریخی عمارت ہزاروں افراد سے بھری رہی، ہر عمر کے شہریوں، سیاستدانوں، والدین اور بچوں نے 17 نومبر کے انقلابی طلباء کی یاداشت میں پھول چڑھائے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے روٹی، تعلیم اور آزادی کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اس وقت کے آمر کا تختہ الٹ دیا اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔
یونان میں مختلف سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ 51 سال پہلے طلباء نے جمہوریت، انصاف اور ازادی اظہارِ رائے کیلئے جدوجہد کا راستہ دکھایا جس پر آج ہمیں چلنے کی ضرورت ہے۔ روٹی، تعلیم، آزدی کا نعرہ جو طلباء نے بلند کیا تھا اس کی آج بھی شدد سے ضرورت ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کی رہنما نے کہا کہ یونان میں نیٹو فوجی اڈوں کو فوری بند کیا جائے تاکہ قاتل ریاست اسرائیل کی حمایت نہ کی جا سکے۔
یونیورسٹی کا دروازہ 17 نومبر کی صبح 9 بجے کھولا جائے گی اور دن کے 1 بجے ہزاروں کی تعداد میں طلباء، شہری، سیاسی پارٹیاں اور دیگر تنظیمات ایتھنز میں امریکی سفارت خانہ اور اسرائلی سفارت خانہ کی طرف مارچ کریں گی۔
شہر بھر میں اس وقت ہنگامی حالات کے پیشِ نظر پولیس کے بھاری دستوں کو تعئینات کر دیا گیا ہے، امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور شہر کے 6 مرکزی میٹرو اسٹیشن سمیت مختلف راستوں کو بند کر دیا گیا۔
پولیس نے چیکنگ سخت کر دی ہے اور تقریباً 17 ہزار پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئےچُکنا رہے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔