یونان: ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسن محی الدین 29ویں سالانہ عالمی محفل میلاد النبیﷺ کانفرنس کیلئے ایتھنز تشریف لا رہے ہیں

ایتھنز (خالد مغل) ان دنوں یونان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے عظیم الشان 29ویں سالانہ عالمی محفل میلاد النبیﷺ کانفرنس کے انقعاد کی تیاریاں عروج پر ہیں یہ تقریب 17 نومبر،  بروز اتوار بعد از نماز ظہر ایتھنز کے نواحی علاقے ریندی کے ٹاون ہال نزد ریندی اسکوائر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس عالمی محفل میلاد مصطفیٰﷺ کے مہمان خصوصی منہاج سپریم کونسل کے چئیرمین، ماہر اسلامی قانون عکس شیخ السلام ڈاکٹر حسن محی الدین ہوں گے جو کہ اس موقع پر اپنا خصوصی خطاب فرمائیں گئے۔

یونان میں صحافی برادری کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان جرنلسٹس کلب (رجسٹرڈ) یونان کے صدر میاں وقار احمد لادیاں کو خصوصی دعوت نامہ دیا گیا ہے۔

صدر ارسلان خرم چیمہ اور ان کی پوری ٹیم ان دنوں ایتھنز اور اس کے گرد و نواح میں بسنے والے پاکستانی سماجی، سیاسی، مذہبی، کاروباری اور دیگر شخصیات کو سوشل میڈیا پر بھی اس با برکت محفل میں شرکت کیلئے بھرپور دعوت نامے تقسیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یونان میں تعئینات منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ارسلان خرم چیمہ اور ڈائریکٹر حافظ محمد نواز ہزروی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس عظیم الشان عالمی محفل میلاد النبیﷺ میں پورے یونان سے قافلے بسوں اور گاڑیوں کی صورت میں آئیں  گے۔

ادارہ منہاج القرآن یونان کی جانب سے سالانہ عالمی میلاد النبیﷺ محفل کیلئے مقام، روٹس اور پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی پانچ خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ  بھی دیئے جایئں گئے۔

    

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں