ناروے:ملک کے مغربی علاقوں میں شدید موسم کی تباہ کاریاں، برگن میں طوفانی بارشیں، مزید شدت کی توقع ریڈ الرٹ جاری

نارویجن روڈ اتھارٹی نے کئی سڑکوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اردوٹریبیون (ویب ڈیسک) ناروے کے مغربی علاقوں میں شیدی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی برگن اور آس پاس کے علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے سرخ وارننگ جاری کردی ہے۔

نارویجین جریدے VG کے مطابق، برگن میں آج صبح لوگ شدیدی بارش کے باعث بسوں اور گاڑیوں سے چھتریاں اور بارش سے بچاؤ کے لباس پہن کر باہر نکلے، جبکہ موسلا دھار بارش نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ طوفانی موسم “یاکوب” گزشتہ رات مغربی ناروے سے ٹکرایا اور اس کی شدت میں دن کے دوران مزید اضافے کا امکان ہے۔ مغربی ناروے کے علاقوں میں شدید موسم نے تباہی مچا دی ہے، اور دن گزرنے کے ساتھ اس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ نارویجن روڈ اتھارٹی نے کئی سڑکوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

“یاکوب” کیا ہے؟

“یاکوب” دراصل ناروے کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیے گئے حالیہ طوفانی موسم (extreme weather) کو دیا گیا نام ہے۔ ناروے میں جب کسی طوفانی موسم یا انتہائی موسمی صورتحال کی پیشگوئی ہوتی ہے تو اس کو شناخت کے لیے ایک نام دیا جاتا ہے، جیسے اس بار “یاکوب” نام رکھا گیا ہے۔

یہ طوفان “یاکوب” شدید بارشوں، تیز ہواؤں، اور سیلابی صورتحال کا باعث بن رہا ہے، اور اس کے تحت مختلف علاقوں میں سرخ خطرے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو موسمی خطرات سے خبردار کیا جا سکے۔

ویسٹ لینڈ کے درمیانی اور اندرونی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق، خاص طور پر ویسٹ لینڈ کے درمیانی اور اندرونی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں سرخ خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برجن میں اس وقت بارش کی شدت عروج پر ہے، اور توقع ہے کہ دوپہر تک سب سے زیادہ بارش ہوگی، جو کہ شام تک کچھ کم ہو جائے گی۔ تاہم، رات میں ہلکی پھلکی بارشوں کا امکان موجود ہے۔

ریڈ الرٹ کی وارننگ کا مطلب؟

محکمہ موسمیات کی ماہر، ایمیلی کارن روننگ کے مطابق، “سرخ وارننگ” کا مطلب انتہائی موسمی صورتحال ہے، جس میں بے حد بارش اور جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں