پاکستان: 12 سالہ سیدہ عیشال فاطمہ کا لاہور سے خنجراب تک موٹر سائیکل پر دنیا کی بلند ترین ہائی وے پر ایڈونچرس سفر

12 سالہ سیدہ عیشال فاطمہ نے اپنے والد کے ہمراہ ایک دلیرانہ بائیک سفر کیا، جس میں دنیا کی بلند ترین پکی سڑک، قراقرم ہائی وے کا سفر شامل تھا۔

سیدہ عیشال فاطمہ نے اس سفر کا آغاز انہوں نے لاہور سے کیا اور اختتام خنجراب نیشنل پارک پر ہوا۔ اس دوران انہوں نے مانسہرہ سے بٹاکنڈی، بٹاکنڈی سے ہنزہ، ہنزہ سے خنجراب، اور پھر نلتر ویلی اور ہوپر گلیشیئر سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

میرے لیے موٹر سائیکل پراتنا طویل سفر کرنا ایک جستجو تھی، جسے میرے والد نے پورا کیا، عیشال فاطمہ

عیشال اپنے پانچ روزہ سفرمیں مانسہرہ سے بٹاکنڈی تک، بالاکوٹ، کیوائی، کاغان، ناران،  بٹاکنڈی سے ہنزہ، بابوسر ٹاپ، چلاس، جگلوٹ، گلگت،  ہنزہ سے خنجراب، حسینی پل، بورٹھ جھیل، عطا آباد جھیل، سوست،  ہوپر گلیشیئر، نلتر ویلی،  نلتر سے ناران اور پھر واپس لاہور پہنچیں۔

عیشا ل کا کہنا تھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا یادگار تجربہ رہا، میرے لیے موٹر سائیکل پراتنا طویل سفر کرنا ایک جستجو تھی، جسے میرے والد نے پورا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں