پاکستان: اقوام متحدہ کےعالمی دن کے حوالے سے فاطمیہ اسکول کراچی میں شاندار تقریبات کاآغاز کر دیا گیا

اقوام متحدہ کےعالمی دن کے حوالے سے  فاطمیہ اسکول کراچی میں شاندار تقریبات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ اُردو ٹربیوں سے بات کرتے ہوئے پرفیسر سید سخاوت علی نے بتایا کہ طلباء کو اقوام متحدہ کی تاریخ اور کردار کے بارے میں آگہی اور ڈاج بال کھیل کی بنیادی تربیت دی جائے گی۔

کراچی (ڈیسک) پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن (رجسٹرڈ) اور سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے  زیر اہتمام کراچی کے معروف تعلیمی ادارے فاطمیہ اسکول میں پروفیسر سید سخاوت علی نے طلباء کو اقوام متحدہ کی تاریخ اور انتظامی امور کے بارے میں بھرپور آگہی دی۔

بعد ازاں ڈاج بال کھیل کے بین الاقوامی بنیادی قوانین اور تیکنیک کی سیر حاصل معلومات فراہم کی گئی۔ طلباء نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ اس سبق میں حصہ لیا اور میدان میں عملی تربیت بھی حاصل کی۔

اسکول کی پرنسپل امبرین فاطمہ نے مذکورہ تنظیم کے عہدیداران سید سخاوت علی ، سید مشرف علی شاہ، میر شاہ محمد اور ڈاکٹر سلمان کریم مغل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ڈاج بال کھیل کے فروغ میں بھرپور معاونت کی یقین دھانی کرائی۔

اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ریزیڈنٹس اف کراچی ویلفیئر آرگنائزیشن، زہد اور فاطمیہ بوائز اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ساجد علی اور التجا حسین  نے بھرپور تعاون فراہم کیا، اقوام متحدہ کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان ورکرز امیچرز اسپورٹس فیڈریشن اور سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے میر شاہ محمد نے پرنسپل امبرین فاطمہ اور اسپورٹس ٹیچر ساجد علی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

پروگرام آرگنائزر ڈاکٹر سلمان کریم مغل نے کہا کہ طالبعلموں کیلئے جسمانی تعلیم نہایت اہم ہے اور کھیل ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں نمایا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں