پاکستان: آئینی ترمیم، تحریک انصاف کی سینیٹر کہاں تھیں؟ گُتھی سُلجھ گئی؟
پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ “وہ اپنے الفاظ پر آج بھی قائم ہیں”. ویڈیو بیان
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہنے والے کچھ بھی کہیں، وہ ٹی اسکرینیں ہوں، سوشل میڈیا ہو یا نام نہاد یوٹیوبرز ،میں کل بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، آج بھی ہوں، اُن پر جان بھی قربان
میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں،پھر کبھی وقت آنے پر اُن رازوں کو افشاں کروں گی،فی الوقت کےلئے آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا
آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا ہے،میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کوئی ووٹ دیا ہے، میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے۔
Load/Hide Comments