خالد مغل نے یونان میں منعقدہ انٹرنیشنل ورکرز امیچور اسپورٹس کنفیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، سید سخاوت علی

یونان میں منعقدہ انٹرنیشنل ورکرز امیچر اسپورٹس کندفیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے خالد مغل نے بطور مندوب خصوصی شرکت کی۔ دنیا بھر کے مندوبین نے یونان میں ہونے والے آ ٹھویں ورلڈ اسپورٹس گیمز 2025  کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی، پاکستان بھی ان بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

کراچی (ڈیسک) یونان میں منعقدہ ہونے والی انٹرنیشنل ورکرز امیچر اسپورٹس کنفیڈریشن کے اجلاس میں خالد مغل نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  بطور مندوب خصوصی شرکت کی۔ دنیا بھر کے مندوبین نے یونان میں ہونے والے آ ٹھویں ورلڈ اسپورٹس گیمز 2025  کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔  مندوبین نے یونانی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ایس جی کے تمام شرکاء کو ویزا جاری کرنے میں آسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور  دیا۔

منتظمین نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بروقت رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ بروقت تمام اہم مراحل کو طے کرتے ہوئے ٹیموں کی آمد کو ممکن بنایا جا سکے۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خالد مغل نے ایوان کو پاکستان ورکرز امیچر اسپورٹس فیڈریشن رجسٹرڈ کی 2017 سے تاحال سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے فیڈریشن کی کارکردگی کے بارے میں مکمل آگاہی دی اوربتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع کی تلاش ہے تاکہ وہ اپنا لوہا کھیل کی دنیا میں منوا سکیں جس کی زندہ مثال پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم ہے۔

انٹرنیشنل ورکرز امیچر اسپورٹس کنفیڈریشن کے صدر مسٹر برونو نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کھیلوں میں یورپ کی طرح دنیا بھر سے افریقی اور ایشائی ممالک بھی زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

جنرل سیکریٹری ولف گینگ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ورکرز امیچر اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ اسپورٹس گیمز میں شامل ہوں جس کیلئے انہوں نے خالد مغل کو ہر طرح کی یقین دھانی کرائی اور اجلاس میں ان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے پاکستانی عہدیداران محمد اسلم خان، محمد خالد رحمانی، پروفیسر سید سخاوت علی اور ڈاکٹر سلمان کریم مغل کو خیر سگالی کے پیغامات بھی ارسال کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں