یونان کےجزیرے کریتی(غاودوس) کے نزدیک 96غیرقانونی تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا

ایتھنز (خالد مغل) آج صبح یونانی جزیرے کریتی (غاودو) پر جنوب میں لیبیا سے آنے والی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس پر 96 غیر قانونی مہاجرین سوار تھے جنہیں یونانی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کر لیا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈ کا غاودوس سے 21 ناٹیکل میل جنوب میں ایک سمندری علاقے میں ایک بڑا آپریشن جاری ہے جہاں ڈوبنے والی کشتی کا ملبہ ملا۔

متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد اکٹھا کیا جا چکا ہے اور انہیں کارگو جہاز کے ذریعے کالوس لیمنس لے جایا جا رہا ہے۔

جس مقام پر کشتی کا ملبہ ملا، یونانی بحریہ کے دو جہاز، چھ پیرا سیلنگ جہاز، اور ساتھ ہی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر مزید افراد کو تلاش کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں