اسلام آباد جانے کیلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اپوزیشن اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کل بروز منگل اسلام آباد جانے کیلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں

اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق چیئرمین بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے،حکومت احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔

یاد رہے کل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 روزہ ایس سی او سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے، جبکہ چینی وزیر اعظم پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔

مختلف سیاسی رہنمائوں نے  پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں