پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کی: چینی وزیر اعظم

عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا۔

ایک پیغام میں چینی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کی 23 ویں میٹنگ میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہے۔

چینی وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اہم ترقی پزیر، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے، پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات دو طرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں

چین کے وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی، چین جامع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے جدت کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پُرعزم ہے، اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں