لاہور:پنجاب کالج کی طالبہ کیساتھ زیادتی کا واقعہ، مبینہ موت،طلبا کا احتجاج

پنجاب کالج لاہور کی طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیخلاف احتجاج کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع پنجاب کالج میں زیر تعلیم 11ویں جماعت کی ایک طالبہ کیساتھ کالج وین کے ڈرائیور اور گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔

ایک طالبہ کیمطابق متاثرہ لڑکی کی بعد ازاں ہسپتال جا کر موت واقع ہو گئی تھی اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر زیادتی کے نشانات واضح طور پر موجود تھے۔

طلبا کے احتجاج کے بعد کالج صورتحال کو سنبھالنے کیلئے انتظامیہ کو پولیس  کو بلانا پڑا جنہوں نے طلبا کو پہلے کالج سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دیں لیکن پھر سب طالب علموں کو سکول سے نکل جانے کا حکم دیا گیا۔

حکم نہ ماننے کی صورت میں پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا، جس کو فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس کی طرف سے تاحال کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ کالج انتظامیہ بھی رابطہ کرنے پر کسی قسم کا جواب نہیں دے رہے۔

واقعے کے بعد طالب علموں اور والدین خوف زدہ ہیں۔

اردو ٹریبیون کالج انتظامیہ کو رابطہ کرنے کی مسلسل کوشش میں ہے اور کسی قسم کی اپ ڈیٹ ملنے پر فوراََ اپنے قارئین اور ناظرین مطلع کیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں