ناروے: نوبیل امن انعام سال 2024: جاپانی تنظیم نِہون ہیڈانکیو کے نام
اوسلو: نوبیل امن انعام 2024 جاپانی تنظیم نِہون ہیڈانکیو کو دیا گیا ہے، جو دوسری جنگ عظیم میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے ایٹمی حملوں سے بچنے والے افراد پر مشتمل ہے۔ تنظیم نے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔
نِہون ہیڈانکیو، جسے “ہیباکوشا” بھی کہا جاتا ہے، نے ایٹمی ہتھیاروں کے انسانی تباہ کن اثرات کے خلاف مہمات چلائیں اور عالمی سطح پر ان کے استعمال کے خلاف مضبوط مخالفت پیدا کی۔ نوبیل کمیٹی نے کہا کہ اس تنظیم کی کوششوں نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کو اخلاقی طور پر ناقابل قبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اس سال کا نوبیل انعام ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کے خدشات بڑھ رہے ہیں، اور یہ انعام جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے عالمی حمایت کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے