مولانا فضل الرحمٰن جی یو آئی کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار اگلے پانچ سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے۔

پشاور میں جے یو آئی (ف) کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

خواجہ خلیل الرحمان  نے امیر کیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔

علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

 مولانا  فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں