ایتھنز میں عالمی کار فری ڈے منایا گیا، شہر کی مرکزی، تاریخی و متحترک تجاری سڑک کو 24گھنٹوں کیلئے کاروں سے پاک کر دیا گیا

یونان میں عالمی کار فری ڈے 22 ستمبر کے موقع پر مونسیپلیٹی ایتھنز نے شہر کی قدیم مرکزی سڑک آتھیناس کو کاروں سے پاک کر کے پیدل چلنے والے افراد کیلئے کھول کر تہوار میں بدل دیا۔ جسے شہریوں نے خوب سراہا۔

خالد مغل (ایتھنز ڈیسک) دارالحکومت ایتھنز میں یونان میں عالمی کار فری ڈے 22 ستمبر کے موقع پر شہر کی مرکزی، تاریخی اور تجارتی راستوں میں سے سب سے زیادہ متحرک سڑک آتھیناس کو 21 ستمبر ہفتہ کی رات 8 بجے سے 22 ستمبر اتوار کی رات 8 بجے تک کاروں سے پاک کر دیا گیا اور صرف پیدل چلنے والے افراد کیلئے کھول کر ایک تہوار اور فیسٹیول کا سما باندھ دیا جسے شہریوں نے خوب سراہا اور مستقبل میں کار فری ایتھنز کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع کیلئے ایتھنز مونسیلپیٹی نے 24 گھنٹے کا ایک بھرپور پروگرام اور متنوع پروگرام تیار کیا جس میں ہر ذوق کیلئے کچھ نہ کچھ پیش کیا گیا۔

جس میں بائسیکل ورکشاپ، اسکیٹ بورڈنگ اور رولرز سیشنز، طلوع آفتاب سیٹس کہانی سنانے، فلم کی نمائش، لائیو کنسرٹس، فیس پینٹگ اور بہت سے دیگر پروگرامز ترتیب دئے گئے جسے ہر عمر کے افراد نے بے حد پسند کیا۔

ایتھنز کے شہریوں نے ایتھنز میئر سے مطالبہ کیا کہ انہیں شہر میں سائیکل چلانے کیلئے خصوصی راستہ تعمیر کر کے دیا جائے۔

یاد رہے کہ ایتھنز یورپ کا وہ واحد دارالحکومت ہے کہ جس میں سائیکل چلانے والوں کیلئے کوئی راستہ نہیں ہے اور یونانی جزیرہ ہایڈرا جو کہ کاروں اور موٹرسائیکل سے پاک جزیرہ ہے جہاں سوائے، ایمبیولینس، فائر بریگیڈ اور کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کے سوائے کوئی کار یا موٹرسائیکل نظر نہیں آتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں