ناروے: دارالحکومت اوسلو سے سپین جانے والے SAS ایئرلائینز کی چوہے کی وجہ سے ڈنمارک میں ہنگامی لینڈنگ
اردو ٹریبیون (ویب ڈیسک) ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے سپین کے شہر مالاگا جانے والی “سکینڈینیوین ائیر لائنز” کو ڈنمارک کے شہر ’کوپن ہیگن‘ میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب مسافر کے کھانے میں زندہ چوہا نکل آیا۔
سکینڈینیوین ایئرلائنز (ایس اے ایس) کا کہنا ہے کہ اس کے ایک جہاز کو بدھ کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دوران پرواز ایک مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا۔ ایئرلائن کے ترجمان اوستین شمتھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کمپنی کی پالیسی کے عین مطابق ہے کیونکہ جہاز میں چوہے کا ہونا ایک خطرہ تھا۔
اس جہاز کے مسافروں کو بعد میں ایک دوسرے طیارے پر سپین بھیجا گیا۔
Load/Hide Comments