یونان: کریتی جزیرہ پر 51 غیر قانونی تارکینِ وطن داخل ہونے میں کامیاب
یونانی جزیرہ کریتی میں مزید 51 تارکینِ وطن سمندر کے راستے سے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے میں کامیاب، غیر قانونی تارکینِ وطن نے یونان میں داخل ہونے کیلئے نیا راستہ اختیار کر لیا۔
ٓیتھنز (خالد مغل) جمعہ کے روز یونانی جزیرہ کریتی میں 51 غیر قانونی تارکینِ سمندر کے راستے سے یونان میں داخل ہو گئے جن میں 4 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ دو روز قبل 38 غیر قانونی تارکینِ وطن یونان داخل ہوئے تھے اور اب تک اس راستے سے ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی تارکینِ وطن یونان میں داخل ہیں۔
یونان غیر قانونی تارکینِ وطن کے اس نئے راستے سے بےحد پریشان ہے جو کہ لیبیا سے یونان آ رہے ہیں جبکہ ترکی سے یونان غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جبکہ یورپی یونین کے رُکن ملک جرمنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران صرف یونان سے 7 ہزار افغان باشندوں کی آمد نوٹ کی گئی ہے۔ جرمنی نے ملکی سلامتی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مہاجرین کی پالیسی میں سختی برتنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
یونانی وزارتِ شہر تحفظ کے وزیر میخالیس خریسو خوئدی 16 ستمبر پیر کے روز ترکیہ اور یونان کے سرحدی علاقے ایوروس کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہیلینک آرمی کی چوکیوں کا بھی معائنہ کریں گے اور ممکن ہے کہ وہ بارڈر پولیس اور ہیلینک آرمی کے اعلیٰ افسران سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کسی نئی پالیسی کے اعلان کئے جانے کا امکان ہے تاکہ باردڑکو مزید محفوظ کیا جا سکے۔