پاکستان، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

تحریک انصاف کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد چیئرمین بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کےباہر سے گرفتار  کیا گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے

 شعیب شاہین کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کےلیے موجود ہے۔

شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، شاہد خٹک اور دیگر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں.  یاد رہے کہ صدر پاکستان کے جلسے جلوس ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر 7 ستمبر کو دستخط کرنے سے  فوری نافذالعمل ہو گیا تھا جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے کو 3 سے 10 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں