نیدرلینڈز: ایمسٹرڈیم شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کی فنڈ ریزنگ کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی

رپورٹ: ڈاکٹر کامران
ایمسٹرڈیم میں منعقد ہونے والے شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم اور شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے خاص طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹر عاصم نے شوکت خانم کینسر ہاسپٹل میں مریضوں کے علاج، اخراجات اور کراچی میں زیر تعمیر کینسر ہاسپٹل کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔

پاکستانی اداکارہ ریشم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہاسپٹل کینسر کے مریضوں کو زندگی کی امید دلاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے دل کھول کر شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے لئے عطیات دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان کے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور کرکٹ بالز بھی نیلامی کے لئے پیش کئے گئے اور حاصل ہونے والی رقم عطیہ کی گئی۔

اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ریشم ، ڈاکٹر عاصم یوسف ، پروگرام کےمنتظمین نے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کے لئے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے تعاون اور اعتماد کی وجہ سے ہی یہ ادارہ کینسر جیسے مرض کا مہنگا علاج مفت فراہم کر رہا ہے۔
اس پروگرام میں 60 ہزار یوروز کی رقم جمع کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں