یونان: نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسن مجتبیؑ کے یومِ شہادت پر بھارت سے علامہ جاوید حیدر عابدی کی خصوصی شرکت

یونان میں یورپ کی سب سے بڑی امام بارگاہ عزا خانہ یا صاحب الزماںؑؑ میں رحلت رسول خداﷺ و فرزند رسول حضرت امام حسن مجتبیؑ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بھارت سے علامہ جاوید حیدر عابدی نے خصوصی شرکت کی۔

ایتھنز (خالد مغل) 28 صفر رحلت رسول خدا ﷺ و فرزند رسول و جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کا یوم شہادت ایتھنز میں یونان اور یورپ کی سب سے بڑی امام بارگاہ عزا خانہ یاصاحب الزماں کامینیا میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر بھارت سے یونان خصوصی طور پر تشریف لائے مہمان علامہ جاوید حیدر عابدی حضرت محمد مصطفیٰؑ اور نواسہ رسولﷺ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسن مجتبیؑ کی سیرت اور دینِ اسلام کیلئے دی گئیں قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر تابوتِ پاک بسلسلہ شہادت مولال امام حسنؑ بھی برآمد کیا گیا اور عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم بھی کیا۔

علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلامﷺ کے اخلاق ، سیرت اور شان و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے۔

محفل میں یونان میں مقیم تمام مکتبِ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں