ناروے: یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کا قیام یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلیے خوش آئند ہے، ڈاکٹر راجہ خرم اقبال
اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی صحافیوں کی تنظیم یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھے گی، نائب صدر نصیر بشیر
اردو ٹریبیون (اوسلو، ناروے) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے جانب سے ناروے میں مقیم محمد زنیر کو یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے اعزاز میں عشایے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کی کابینہ ارکان نائب صدر نصیربشیر ، جنرل سیکرٹری، راجہ خرم اقبال، فنانس سیکرٹری، بلال ملک، انفارمیشن سیکرٹری، مرزا فیصل کے علاوہ مشاورتی بورڈ، مخلص رحمان، خالد اسحاق، اسرار علی، چوہدری ارشد محمود، محمد گل فراز نے شریک ہوئے۔
اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی، کابنیہ ارکان یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کے جنرل سیکرٹری محمد زنیر کے ہمراہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خرم اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ یورپ میں صحافیوں کے لیے بننے والی تنظیم کے جنرل سیکرٹری ہمارے ملک ناروے سے منتخب ہوئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تنظیم اورسیز کمیونٹی کے مثبت پہلو کو اجاگر کرے گی۔
اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری، راجہ خرم اقبال عشایے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
یہ بات خوش آئند ہے کہ تنظیم کے ممبران اور تمام کابینہ ارکان پروفیشنل صحافی ہیں، ایڈوکیٹ ارشد ورک
سینئر صحافی و ایڈوکیٹ ارشد ورک عشایے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
پاکستان سے خصوصی طور پر ناروے کے دورے پر موجود ایڈوکیٹ ارشد ورک جو کہ اوسلو میں اپنے لاء چیمر کا باقاعدہ آغاز کرچکے ہیں کا کہنا تھا کہ یورپ میں صحافت کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک ایسی تنظیم کی سخت ضرورت تھی جو یہاں پر پرفیشنل جرنلزم کو فروغ میں اہم کردار ادا کرسکے۔ ہمیں اس بات کے خوشی ہے کہ اس تنظیم کے کابینہ کے تمام ممبر پروفیشنل صحافی ہیں۔
پاکستانی صحافیوں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، جہاں وہ یورپی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ باہمی تعاون کر سکیں، محمد زنیر
یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کے جنرل سیکرٹری محمد زنیرعشایے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
تنظیم کے نو منتخب جنرل سیکرٹری کا محمد زنیر کا کہنا تھا کہ یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلٹس گلوبل کے قیام کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، جہاں وہ یورپی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ باہمی تعاون کر سکیں۔ ہم ایسے صحافیوں اور طلباء کے لیے مواقع فراہم کریں گے جو یورپ میں تعلیم، تربیت اور روزگار کے خواہاں ہیں.
اورسییز کی آواز پاکستانی ایونوں تک پہنچانے میں پاکستانی صحافیوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے، راجہ عرفان
دیس پردیس ٹی وی کے مدیر راجہ عرفان عشایے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
اس موقع پر پاکستان سے آئے سینئر صحافی ایڈوکیٹ، ارشد ورک اور دیس پردیس ٹی وی کےمدیر راجہ عرفان جبکہ جذبہ نیوز کے نمائندہ میاں عزیر بھی خصوصی شرکت کی۔
جذبہ نیوز کے نمائندے میاں عزیرعشایے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے