یونان: ایتھنز کی فضا یارسول اللہ( ص) کے نعروں سے گونج اٹھی منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں محفل نعت رسول مقبول ص بسلسہ استقبال ماہ ربیع الاول کا انقعاد

رپورٹ: عنصر بصرہ 

ایتھنز کی فضا یارسول اللہ ص کے نعروں سے گونج اٹھی منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں محفل نعت رسول مقبول ص بسلسہ استقبال ماہ ربیع الاول کا انقعاد ،پا کستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی ،صحافتی برداری اور کمیونٹی کی کیثر تعداد میں شرکت،یونان بھر سے ایک درجن سے زائد ثناخوانوں کی شرکت۔ محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عدیل نے حاصل کی جس کے بعد ثنا خوانوں نے آقا ص کی شان میں مدحت پڑھ کے سما بند دیا میڈیا سے گفتگو کرتے صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی منہاج القران یونان کے تمام مراکز میں آج استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں محافل چل رہی ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم آقا ص کی ظاہری حیات مبارکہ کی مناسبت سے ماہ ربیع الاول میں یونان کے مختلف شہروں میں ترسٹھ محافل کا انقاد کریں گے جس میں خطابات کے لیے پاکستان ، یو۔کے اوریورپ بھر سے مختلف مذہبی سکالر شرکت کریں گے ،محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت میلاد ص کا خصوصی انتظام کیاگیا تھا،حافظ محمد نواز ہزاروی نے امت مسلمہ کی سربلندی دین متین کی سرفرازی اور ملک پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں