ناروے: سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے ہمیں دور رہنا ہوگا، یہ ملک دشمنوں کی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کا اوسلو میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

دیار غیر میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اس حوالے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں “پاک ناروے فورم” کے زیر اہتمام پاکستان کے 77ویں جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


اس موقع ہر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس موقع پر پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج سمیت تمام سیکورٹی اہلکاروں کو یاد رکھنا چاہئیے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا ہمیں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے جھوٹی بے بنیاد اور ملک مخالف خبروں سے گریز کرنا ہوگا۔ تقریب میں ویلفیئر اتاشی پاکستان آصف حمید، پاک ناروے فورم سے اسماعیل سرور اور راجہ عاشق سمیت سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی اور خواتین نے پھرپور شرکت کی جبکہ تقریب کے آخر میں یوم آزادی14اگست کے حوالے کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب میں چیف آرکنائزر اسماعیل سرور بھٹیاں صدر پاک ناروے فورم مہر محمد عباس چوہدری جنرل سیکرٹری وسیم شہزاد راجہ عاشق حسین چوہدری اقبال بھاگوچوہدری خالد کسانہ چوہدری طاہر زمان ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اوردیگر عہدیداران سمیت سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی اور خواتین نے پھرپور شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں