جنوبی کوریا: پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کے ثمرات کا نتیجہ ہے ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔یسین بلوچ سابق چیرمین پاکستانی کمیونیٹی

رپورٹ: چوہدری شوکت علی

پروگرام چھانگوان مائی گرانٹ سینٹر کے ہال میں منعقد کیا گیا ۔
چھانگوان کےگردونواح سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ننے بچوں نے ملی نغمے پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔
پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر پاکستانی اپنا فرض ادا کرے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو۔سرپرست اعلی عبدالجبار بیگ۔


تمام شرکاء کا مشکور ہوں جنہوں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے ۔وائس چیرمین پاکستانی کمیونیٹی کوریا رشید گجر۔
چھانگوان مائی گرانٹ سینٹر کے ھیڈ اور دیگر کورین نے بھی جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
۔۔۔چوھدری شوکت علی جنوبی کوریا ۔

جنوبی کوریا کے شہر چھانگوان میں پاکستانی کمیونیٹی کے زیرانتظام جشن آزادی کے پروگرام کا انقعاد مائی گرانٹ سینٹر کے ہال میں منعقد کیا گیا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ سنا گیا ۔شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں وطن سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ۔کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے۔اس میں بزرگوں کی قربانیوں کے ثمر ہے جو اج ہم الگ وطن الگ ریاست میں رہ رہے ۔پاکستان کی ترقی تعمیر میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے ۔
اوریسز پاکستانی وطن سے جو محبت کا جذبہ رکھتے ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔
تقریب میں ملی نغمے دل دل پاکستان پیش کیاگیا۔
اس کے علاوہ بچوں نے بھی وطن سے عقیدت اور محبت کے لیے ملی نغمے پیش کیے۔
کورین سوسائٹی کے شرکاء نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے اس کو ترقی کی راہ پر ڈال کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دے ۔
مائی گرانٹ سیینٹر کے ھیڈ کورین مسٹر لی نے بھی خصوصی مبارک باد پیش کی ۔
پاکستانی کمیونیٹی کے سرپرست اعلی جنرل سیکرٹری اور سابق چیرمین کے علاوہ دیگر عہددران نے بھی شرکت کی ۔
ہال میں شریک پاکستانی تالیوں کے ساتھ نغمے گنگناتے رہے ۔
پاکستانی کمیونیٹی کے وائس چیرمین نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور 14اگست کا کیک کاٹا گیا ۔شرکا ء کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں