یونان: ایتھنز میں پہلی مرتبہ ‘جناح آزادی’ ڈے نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور انعامات کی بارش

ایتھنز سے خالد مغل

ایتھنز میں یومِ جشنِ آزادی پاکستان 14 اگست کے موقع پر شروع ہونے والے جناح آزادی کپ ٹیپ بال ڈے نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024  میں یونان بھر سے 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کو زبردست کھیل دیکھنے کو ملا یونان میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا، کرکٹ شائقین نے نہ صرف کھلاڑیوں کی حونصلہ افزائی کی بلکہ اچھی کارکردگی پیش کرنے والے اور چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کو موقع پر ہی نقد انعامات سے نوازتے رہے۔

 فائنل میچ کیپسیلی الیون اور افغان ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیپسیلی ایلیون نے افغان ٹائگرز کو 6 اوورز میں 112  رنز کا حدف دیا جسے افغان ٹائگرز پورا نہ کر سکی اور کیپسیلی الیون نے بآسانی انہیں شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ایتھنز کے ہیڈ آف چانسلری عظیم خان تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے فاتح ٹیم کو اپنے ہاتھوں سے ٹرافی پیش کی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یونان میں نوجوان کھیلوں جیسی  صحتمند سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور یونانیوں کو ایک مثبت پیغام دے رہے ہیں، سفارت خانہ پاکستان ایتھنز بھی ہمیشہ ان کی ہر ممکنہ مدد اور حونصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

ظفر ساہی، اشراق نذیر، میاں صفدر، ناصر جسوکی، ابراہیم فیض، محمد رضوان، محمد شہزاد،  محمد رزاق مغل، آسف کیانی، جاوید اعوان اور خرم چیمہ نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حونصلہ افزائی کی۔

 ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کپسیلی الیون کو ونر ٹرافی کے علاؤہ نقد ایک ہزار یورو انعام دیا گیا جبکہ رنرز اپ افغان ٹائیگر کو پانچ سو یورو بمعہ ٹرافی انعام دیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل بھی پہنائے گئے۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مین آف دی میچ کیپسیلی الیون کے بابا گل نواز کو دیا گیا جبکہ مین آف ٹورنامنٹ ساجد پٹھان رہے۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں یونان میں مقیم پاکستانی گلوکاروں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے خوبصورت ملی نغموں سے شائقین کرکٹ کو خوب لطف اندوز کیا۔ گلوکاروں میں الینا، ابراہیم فیض، ناصر جسوکی اور باقر چغتائی نے خوب سُر بکھیرے اور شائقین نے ان کے گیتوں پر بھننگڑے بھی ڈالے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کیمیٹی میں مرزا رفاقت حسین، محمد عباس، عرفان مہر، بابر حسین، محمد رضوان، شاہد ساقی اور ظفر ساہی تھے۔

جبکہ اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے میں ضرابی فوڈز، وزیر آباد منی مارکیٹ، تازہ لیب، سید محمد جمیل شاہ، شاہد ساقی اور مہر زاہد کا تعاون حاصل تھا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں