ڈیجیٹل دہشت گردی کی کوشش کی جا رہی ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ سے زبردست خطاب

بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی کوشش کی جا رہی ہے: آرمی چیف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔ فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ فوج اور قوم کے اعتماد کا رشتہ نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ کر سکے گی۔

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی تقریب سے خطاب میں فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کے بقول ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

آرمی چیف نے ملک کے دستور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کی آئین اجازت ضرور دیتا ہے۔ مگر آئین نے اس کی واضح حد بندی بھی کی ہے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قرآن کی متعدد آیات اور قومی شاعر علامہ اقبال کے کئی اشعار بھی پڑھے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجے میں وہ عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا غیر متزلزل اعتماد فوج کا قیمتی اثاثہ ہے۔ فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اعتماد کے اس رشتے کو نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ ہی آئندہ کر سکتی ہے۔

آرمی چیف نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی اصطلاح ایسے موقع پر استعمال کی ہے جب پاکستان میں فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے انٹرنیٹ فریڈم پر کام کرنے والے کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعتراضات کے باوجود حکومت اس کام میں تیزی لا رہی ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔ فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ فوج اور قوم کے اعتماد کا رشتہ نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ کر سکے گی۔

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے سلسلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی تقریب سے خطاب میں فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کے بقول ڈیجیٹل دہشت گردی کا مقصد جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

آرمی چیف نے ملک کے دستور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آزادیٴ اظہارِ رائے کی آئین اجازت ضرور دیتا ہے۔ مگر آئین نے اس کی واضح حد بندی بھی کی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے نتیجے میں وہ عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا غیر متزلزل اعتماد فوج کا قیمتی اثاثہ ہے۔ فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اعتماد کے اس رشتے کو نہ کوئی قوت کمزور کر سکی ہے اور نہ ہی آئندہ کر سکتی ہے۔

آرمی چیف نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی اصطلاح ایسے موقع پر استعمال کی ہے جب پاکستان میں فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے انٹرنیٹ فریڈم پر کام کرنے والے کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعتراضات کے باوجود حکومت اس کام میں تیزی لا رہی ہے۔

بھارت ،اسرائیل اور افغانستان مظالم بند کریں۔دو ٹوک مطالبہ

فتنہ خوارج کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے: آرمی چیف

   مایوسی کفر ہے۔مسلمان ہی غالب رہیں ہی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں