اوسلو میں “سینسن لیگے سنٹر” میں “لیگے وکت” کا قیام، شہریوں کے صحت کے مسائل کے حل کے لیے بہتر ین اقدام ہے
“سینسن لیگے سنٹر” میں “لیگے وکت” کا قیام اوسلو میں رہنے والے شہریوں کے لیے ایک بہترین اضافہ ہے جو کسی بھی انتظار کی زحمت کے بغریر چوبیس گھنٹے بہترین سروس فراہم کرے گا، راجہ جاوید اقبال
اردو ٹریبیون ( اوسلو، ناروے) اوسلو میں جہاں ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو ایک طویل انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا اس سے اب وہ نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں “سنسن لیگے سنٹر” میں “لیگے وکت” کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ اوسلو کی ممتاز کاروباری شخصیت پاکستانی نژاد راجہ جاوید اقبال کے صاحبزادوں ڈاکٹر راجہ اقبال اور ڈاکٹرراجہ وسیم اقبال کی جانب سے شروع کیا گیا “لیگے وکت” کا افتتاح کردیا گیا۔
اس حوالے سے ایک دعائیہ تقریب منعقد کیا گئی جس میں شہر کی ممتاز شخصیات سمیت پاکستان سے آئے پیرسید جابر شاہ ہمدانی نے خصوصی شرکت کی،
اس موقع پر اردو ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئےپیرسید جابر شاہ ہمدانی نے کہا کہ مجہے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ راجہ جاوید اقبال کے صاحبزادوں نے انسانیت خدمت کے لیے ایک بہترین کام کیا ہے میں ان کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی ان کے ہاتھوں میں شفاٗ دے۔
راجہ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ایک بہترین تربیت بھی کی ہے جس کے صلہ اللہ نے مجھے دیا اور آج انہیں اس قابل بنایا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “سنسن لیگے سنٹر” میں “لیگے وکت” کا قیام اوسلو میں رہنے والے شہریوں کے لیے ایک بہترین اضافہ ہے جو کسی بھی انتظار کی زحمت کے بغریر چوبیس گھنٹے بہترین سروس فراہم کرے گا۔
مفتی زبیر تبسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہترین شخص وہ ہے جو خدمت خلق کرے اور میں آج راجہ جاوید اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں کے ان کےصاحبزادے ایک بہترین کام کررہے ہیں کررہے ہیں اور میں ان کے لیے دعا گو ہوں۔
انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے سی ای او، طیب چوہدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب زیادہ اہم یہ ہوتا کہ کمیونٹی کو جس چیز کی ضرورت ہو اس شعبے میں کام کیا جائے اور آج ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ڈاکٹر راجہ خرم اقبال اور ڈاکٹر راجہ وسیم اقبال نے اس ضرورت کو پورا کرنے کے یہ کاوش کی ہے۔
راجہ عاشق حسین نے اس موقع پر اردو ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہمارے شہر میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے یہ “لیگے وکت” ایک بہترین اضافہ ہے اور ہم اس بات کی امید کرتے ہیں کہ خاص طور کمیونٹی کو یہاں پر ایک بہترین علاج مل سکے گا۔
سید حسین عاشر کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کمیونٹی کو اس اقدام کی اشد ضرورت تھی جو آج راجہ جاوید اقبال کے صاحبزادوں نے پوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالی انہیں مزید خدمت کلق کرنے کی ہمت دے۔
اس موقع پر جنرل فزیشن، ڈاکٹر راجہ خرم اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ہماری طرف سے ایک چھوٹی سے کاوش ہے کہ ہم کمینوٹی کی خدمت کرسکیں کیونکہ میں نے خود “لیگےوکت” میں انتظار کے طویل لمحات گزارے ہیں اور میں اس تکلیٖف دہ لمحات کو بہتر سمجھ سکتا ہوں۔
تقریب کی موقع پرمقامی ہوٹل “کبابش اوریجنل” پر ظہرانے کا پرتکلف اہتمام بھی کیا گیا۔ جس کے بعد پیر سید جابرشاہ ہمدانی نے اپنے ہاتھ سے ربن کاٹ کر “لیگے وکت” کا افتتاح کیا اور کصوصی دعا فرمائی۔ تقریب میں مفتی زبیر تبسم، راجہ محمد مشتاق، راجہ طالب حسین، صاکر حسین، راجہ افتخار علی، راجہ عاشق حسین، چوہدی نذر خان، سید حسین عاشر، چوہدی طیب منیر، راجہ خالد اسحق، راجہ سبطین اقبال، راجہ فیاض، چوہدری اکرام جاوید، راجہ وقاص اقبال، راجہ وسیم اقبال، راجہ ذاکریا اقبال، افتخار اختر خان سمیت اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کی انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔