یونان: پاکستانی نوجوان ایتھلیٹ اشراق نذیر نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم کو انوکھے طریقے سے لہرا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے ۔۔۔۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان ایتھلیٹ اشراق نذیر نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم کو انوکھے طریقے سے لہرا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

یونان (خالد مغل) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کو منفرد انداز سے مناتے ہوئے یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان ایتھلیٹ اشراق نذیر نے دنیا کی واحد تاریخی انسانی ہاتھوں سے تیار ہونے والی  سب سے گہری نہر کورینھ کنال جو دو سمندروں کو آپس میں ملاتی ہے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے ساتھ بنجی چمپ کر کے سب کو حیران کر دیا اشراق نذیر یونان میں پہلے پاکستانی ہیں جھنوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ کورینھ کنال سے جمپ کیا۔

کورینھ کنال کو دنیا میں اپنی تاریخ کیوجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے جہاں دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں سیاح اس مقام کو دیکھنے آتے ہیں۔ مگر اج تک پاکستانی پرچم  سے کسی نے اس نہر سے جمپ نہیں کیا کورینھ کنال کو دنیا میں خونی نہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اشراق نذیر اس سے قبل یونان میں 16 ہزار فٹ سے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے سکائی ڈائیو اور وطنِ عزیز کے 75وں یوم آزادی کے موقع پر بحرہ ائنجن میں 75 میٹر سمندر کی تہہ میں جا کر 75 منٹس تک پاکستانی پرچم لہرا کر یورپ بھر میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں اشراق نذیر کو یونان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں جس پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

اشراق نذیر نے  حاصل ہونے والے تمام ایوارڈز کو پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کے نام کیا تھا کورینھ کنال پر اشراق نذیر کی حوصلہ افزائی کے لئے بڑی تعداد میں کمیونٹی اکابرین سمیت صحافی برادری بھی اس منظر کو محفوظ کرنے کیلئے موجود تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں