جنوبی کوریا: پاکستانی نے جان پر کھیل کر کورین لڑکی کی جان بچا کر پاکستان کا نام جنوبی کوریا میں فخر سے بلند کردیا، سیول کے دریا میں خودکشی کرنے کی لڑکی کی کوشش کو ابوبکر نے ناکام بنا دیا
اردو ٹریبیون (شوکت علی، جنوبی کوریا) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے محمد ابوبکر قریشی نے کم عمری میں بڑا دلیری کا کام کردیا۔ خودکشی کرنے والی نوجوان لڑکی کو موت کے منہ سے جانے سے بچالیا۔ پولیس اور ریسکو کو بروقت اطلاع کرنے کے بعد خود کشی کرنے والی لڑکی کی مسلسل کونسلنگ کرتے رہنے سےجان بچا لی۔ کورین نوجوان لڑکی گھریلو تنازعے کی وجہ سے سیول کے دریا میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کو ابوبکر نے ناکام بنا دیا۔
محمد ابوبکر قریشی جو کہ جنوبی کوریا میں ہائی سکول کا طالب علم ہے جوحسب معمول سیول دریا کے کنارے جو گنگ کررہا تھا کہ اچانک اس نے ایک لڑخی کو دریا میں کودتے دیکھا تاہم ابوبکر نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دینے کے بعد لڑکی کواپنی طرف متوجہ کرلیا جس کی ٹھیک تین منٹ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لرکی کو دریا سے نکال لیا۔ لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ابوبکر کے اس اقدام کو سراہا اور منسٹری اف جسٹس کو اعزازی سند کے لیے لیڑ لکھا ۔جس میں کورین شہری کی جان بچانے پر پولیس اور منسٹری اف جسٹس نے اعزازی سند دینے کا اعلان کیا۔
پولیس بے پورے اعزاز کے ساتھ ابوبکر قریشی کی فیملی کے ہمراہ اعزازی سند سے نوازہ گیا۔ منسٹری اف جسٹس کے حکم پر ہائی سکول اوسان میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد کرکے اس کو اعزازی سند کے ساتھ ساتھ پرائڈ ٹیگ سے بھی نوازہ گیا۔