بنگلہ دیش: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے سرگرم کارکنان کی جانب سے دیا گیا تھا۔

اردو ٹریبیون (ڈھاکہ، ویب ڈیسک) بنگلالی  میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا  ہے جبکہ عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر  یونس کل پیرس سے ڈھاکہ پہنچیں گے۔

بھارت کے بنگلادیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پروفیسر محمد یونس

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  عبوری حکومت کے چارج سنبھالنے کے فوری بعد انتخابات کا اعلان اور اس کے لیے اقدامات متوقع ہیں۔  بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بھارت کے بنگلادیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔

تاہم ذرائع کے مطابق عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے پروفیسر محمد یونس کا نام طلبہ تحریک کے سرگرم کارکنان کی جانب سے دیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں