اسلام آباد: پاکستان کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کی ہے، گورنر پنجاب

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدرخان

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان سے گزشتہ روزگورنرہاﺅس اسلام آبادمیںچیف آرگنائزر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں، صدرپاک ناروے فورم مہرمحمد عباس چوہدری مہمند چک کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پرچیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ،چیئرمین اوورسیزسید قمررضا، چوہدری قمرعباس ٹوانہ، چوہدری اکرم شہزاد،چوہدری عامرحسین بھٹیاں،راجہ سجاد علی، چوہدری سلیمان ودیگرموجو د تھے،خوشگوارماحول میں ہونیوالی ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ ملکی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو معیشت کو فروغ دینے میں اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔ ملک میں فلاحی کاموں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔

گورنر پنجاب کا  کہنا تھا  کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سویٹ ہوم کا نیا پراجیکٹ فاطمہ الزہرا ہسپتال (چکری راجڑ) معاشرے میں سماجی ذمہ داری کی ایک مثالی مثال ہے، ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ ملاقات میں مہرمحمد عباس چوہدری، چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں نے گورنرپنجاب کودیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل بارے بھی مفصل اندازمیں آگاہ کیا جس پرانہوںنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں، مہرمحمد عباس چوہدری ،چوہدری قمرعباس ٹوانہ ودیگرنے سردارسلیم حیدرخان کوگورنرشپ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پرگلدستے پیش کرکے مبارکباد دی بعد ازاں گورنرپنجاب نے معززمہمانوں کے اعزازمیں گورنرہاﺅس میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں