یونان: یومِ استحصال کشمیر اور بانی عمران خان کی گرفتاری کا ایک سال پورا ہونے پر پاکستانی تحریک انصاف کی زیر اہتمام ایک نشست، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
ایتھنز (خالد مغل) پاکستان تحریک انصاف یونان کے زیر اہتمام تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جبری گرفتاری پہ ایک سال پورا ہونے پہ اور مقبوضہ کشمیر پہ بھارت 370 لگانے کے خلاف پروگرام کا انعقاد
یونان میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پہ ایک سال پورا ہونے پر اور انکو ناحق قید رکھنے پہ مقتدر حلقوں پہ کڑی تنقید
پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف یونان کے کارکنوں نے حکومت وقت سے چیئرمین عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے ۔اور اسکی کارکردگی ابھی صفر ہے۔ان کا حکومت پہ کوئی حق نہیں ہے اور چند مقتدر حلقے جان بوجھ کر عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سخت تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت کو ایک دن کشمیریوں کو حق دینا پڑے گا ۔اور یہ ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا ۔اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجا ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں
پروگرام میں یونان میں پی ٹی آئی کے بانی راجہ آصف کیانی، صدر پی ٹی آئی یونان احمد نور میو، ملک امجد لہڑی، ملک ضیا، ماجد ملہی، شاہد ساقی، چوہدری مختار مرالہ، سینئر صحافی خالد مغل، مرزا رفاقت حسین، چوہدری ظفر ساہی، چوہدری اشراق نذیر، جاوید بلوچ، ابراہیم فیض، شاعر نعیم مرزا اور ناصر جسوکی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔