سوئٹزرلینڈ: پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے اور سوئس پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لینزبرگ میں “پاک سوئس ایسوسی ایشن” کا قیام
رپورٹ؛ شاہد امیر گورائیہ
دیار غیر میں سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح اور مختلف شعبوں میں ہنرمندوں کے لیے روز گار کے مواقع پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے اور سوئس پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لینزبرگ میں “پاک سوئس ایسوسی ایشن” کا قیام
رانا شہزاد کا کہنتا تھا کہ ہم یہاں سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی ثقافت کے بھرپور ورثے کو فروغ دینے اور اپنی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔ رہنماوں چوہدری عارف گھمن ،خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاک سوئس ایسوسی ایشن کا قیام سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ اس کا مقصد ایک مضبوط سپورٹ سسٹم اور ثقافتی تبادلے کا پلیٹ فارم بنانا ہے۔ جو سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک قابل ذکر لمحہ ہے۔
افتتاحی اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی اور ملک بھر کے کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔