جنوبی کوریا: سیول میں پاکستان کے سفارت خانے نے 5 اگست 2024 کو یوم استحقاق کشمیر کی یاد میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا
رپورٹ : چوھدری شوکت علی جنوبی کوریا
سیول میں پاکستان کے سفارت خانے نے 5 اگست 2024 کو یوم استحقاق کشمیر کی یاد میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا۔ صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات سنائے گئے۔
جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں بھی پاکستانی کمیونیٹی نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کورین عوام کی توجہ کے لیے مختلف عوامی مقامات پر بھارتی جبر ظلم کی منہ بولتی تصویروں کے ساتھ بھارتی سفاکی کو بے نقاب کیا۔
یہ دن ہمیں قابضین کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی دہائیوں سے جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور سفارتی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان نے کہا کہ ہم کوریائی عوام، پاکستانی کمیونیٹی اور کشمیری تارکین وطن، اور طلباایسوی ایشن دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں اور تھنک ٹینکس کے معزز نمائندوں کو ان کی شرکت پر پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔