جرمنی: پاکستان کشمیر کی حمایت اس وقت تک جاری رھے گی جب تک انہیں ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا، ثقلین سیدہ
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی حمایت جاری رکھے گا، یوم استحصال ک مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب
رپورٹ: مہوش ظفر، برلن
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سفیر ثقلین سیدہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان اپنی یہ حمایت اس وقت تک جاری رھے گی جب تک انہیں ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔
ثقلین سیدہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جرمن اور پاکستانی نژاد مقررین نے جرمنی میں تنازعہ کشمیر کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری پر بھی پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج اور شدت پسند بھارتی حکومت کے ہاتھوں ظلم کا شکار جمو کشمیر کے لوگوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی پرامن صورتحال کو بھی دنیا کے لیے ایک مکمل موازنہ کے طور پر اجاگر کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے IIOJK میں مسلسل مظالم ڈھائے جانے کے برعکس, آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کے مؤقف اور سلوک کو تسلیم کرے-
سیمینار میں کمیونٹی ممبران، دوستوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔