جنوبی کوریا: پاکستان بزنس ایسوی ایشین کی جانب سے ڈیفینس اتاشی کرنل سید ظفر چینگیز کے اعزاز میں فیرل پارٹی کا اہتمام

رپورٹ: چوھدری شوکت علی جنوبی کوریا

پاکستان بزنس ایسوی ایشین کی جانب سے ڈیفینس اتاشی کرنل سید ظفر چینگیز کے اعزاز میں فیرل پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
سفارت خانہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ڈیفینس اتاشی کرنل آصف محمود ۔ویلیفیر اتاشی محمد عادل خان اور کمرشل اتاشی حسن فرید نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق،صدر و کمرشل کونسلر مدثر علی چیمہ نے مہمانوں کو استقبالیہ پیش کیا۔

کرنل ظفر چینگیز کو اعزازی شیلڈ نائب صدر حمیدالحق سابق صدر صابر خٹک اور جنرل سیکرٹری میاں صغیر نے پیش کی ۔
پاکستان بزنس ایسوی ایشن کے دیگر عہدران و سنیر ممبران نے بھی شرکت کی۔

جنوبی کوریا پاکستان ایمبیسی میں تعینات ڈیفینس اتاشی کرنل سید ظفر چینگیز کے اعزاز میں پاکستان بزنس ایسوی ایشن کی جانب سے فیرول پارٹی کا اہتمام مرکزی ایتوان سیول میں کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔تقریب کا استقبالیہ مدثر علی چیمہ نے پیش کیا اور کہا کہ کرنل سید ظفر چینگیز کے سنہری دور میں پاک کوریا دفاعی تعلقات میں بہتری ہوئی ہے ۔اور مستقبل میں پاک کوریا دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔افغانستان سے کورین کی انخلاء میں اہم رول پاکستان کا جنوبی کوریا میں سراہا گیا ہے۔پاکستان بزنس ایسوی ایشن نئے تعینات ہونے والے ڈیفینس اتاشی کرنل آصف محمود سے بہترین روابط اور ہر قسم کے تعاون کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوگئی ۔کرنل سید ظفر چینگیز نے اپنے الوادعی خطاب میں کہا ہے کہ انکا جنوبی کوریا کا دور بہترین یادوں کے ساتھ یادگار رہے گا۔جنوبی کوریا میں پاکستان بزنس ایسوی ایشن نے ہمیشہ سفارت خانہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے پاکستانیوں نے بے پناہ عزت سے نوازہ ہے اور ان کو سماجی جذبے سے سرشار دیکھا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے کرنل آصف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس ایسوی ایشن کے ساتھ ہر قسم کے روابط کے لیے میرے دروازے کھلے ہے۔کرنل سید ظفر چینگیز کو اعزازی یادگار شیلڈ پیش کی گئی ۔تقریب میں خصوصی شرکت ویلفیر اتاشی محمد عادل خان اور کمرشل اتاشی حسن فرید بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ پاکستان بزنس ایسوی ایشن کے نائب صدر حمیدالحق۔سابق صدر صابر خٹک ۔جنرل سیکرٹری میاں صغیر ۔شفیع خان ۔مردان علی ۔علی حسن محمد اصغربانگی ۔محمد اقبال. چوھدری افضل گجر اور محمد کاظم علاوہ بھی ممبران موجود تھے۔


تقریب کے آخر میں عمدہ و لذیز کھانا مہمانوں کو پیش کیا گیا۔تقریب خوش گوار ماحول میں ایک دوسرے کو گلے مل کر الوداع کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں