ناروے کپ میں پاکستان بیٹر فیوچر ٹیم ناقابل شکست ٹیم بن گئی، ناک آؤٹ مرحلے میں پانچ صفر سے جیت گئی۔
اردو ٹریبیون (ناروے، اوسلو) ناروے میں ہونے والے عالمی یوتھ کپ میں پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر کی شاندار کارکردگی پاکستانی نواجوانوںُ نے نارویجنز ٹیمز کو پریشان کردیا۔ بیٹر فیوچر نے ناک آئوٹ مرحلے میں نارویجین کب کی فیورٹ ٹیم سترین کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست سے دوچار کردیا
پاکستانی ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں پہلا گول نوید نے کیا
جبکہ دوسرا ہاف شروع ہوتے ہیں شہباز علی نے دوسرا گول کردیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے نارویجین ٹیم پر حملے جاری رکھے اور سنبھلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے کپتان سبحان کریم نے تیسرا گول کردیا۔
اس کے بعد شہزاد اور ابراھیم نے ایک ایک گول کرکے پاکستان کی ٹیم کو جیٹ سے ہمکنار کیا۔
پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر اگلے مرحلےکا میچ کل کھیلے گی
Load/Hide Comments